گورنمنٹ ہائی سکول نوکوٹ ضلع مانسہرہ کا مثالی ادارہ ہے
سکول کے ہیڈ ماسٹر مشتاق عباسی اور اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں
مانسہرہ(بیورو چیف ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر ظفر ارباب عباسی نے ڈپٹی ڈی او کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول نوکوٹ کا سرپرائز معائنہ کیا ،اچانک دورہ کے موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹرمشتاق عباسی اور تمام سٹاف مو جود تھا ۔ ڈی ای او ظفر ارباب عباسی نے سکول کے مختلف شعبوں اور کلاسسز کامعائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیاانہوں سکول کے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہاانہوں نے کہاکہ علم ترق کا راستہ ہے اورر اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکولنوکوٹ کو ضلع مانسہرہ کا ایک مثالی ادارہ قرار دیا اور کہا کہ یہ سکول پورے ضلع کیلئے ایک مثال ہے ۔ اس سکول کا اچانک دورہ کر کے مجھے خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے ہائی سکول نوکوٹ کے ہیڈ ماسٹر مشتاق عباسی کوبہترین ہیڈ ماسٹر قرار دیا اور کہا کہ وہ جہاں بھی فرائض سر انجام دیتے رہے انہوں نے اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کئے انہوں نے کہا کہ سکول کے اساتذہ بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیںمیں ان کی کارکردگی دیکھ کر بہت متاثرہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *