ضلع بٹگرام ایک پسماندہ ضلع ہے خاص کر صحت کے حوالے سے
صحت کی سہولتیں بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک تصور کی جاتی ہیں چنانچہ ہر شہری کو صحت کی سہولتوں کی مفت فراہمی کسی بھی ریاست کا بنیادی فریضہ ہے مگر بدقسمتی بٹگرام کا شمار ان ضلعوں میں ہوتا ہے جہاں صحت کا شعبہ انتہائی بدترین حالت میں موجودہے۔ سرکاری اسپتال کی حالت تو ہم سب کے سامنے ہے بٹگرام کے کے نوےفیصد لوگ نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور نجی اسپتال بھی خدمت کے نام پر صرف اور صرف ہم سے لوٹ مار کرتے ہیں۔ کسی ٹیسٹ کے نام پر ہم سے پیسے اینٹھ لیتے ہیں لیکن انسان مرتا کیا نہ کرتاکے مصداق مجبور ہو جاتا ہے۔ جب سرکاری اسپتالوں میں کوئی شنوائی
تو وہ مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرتے نظر آتے ہیں۔
مگر وہاں بھی وہی مسئلہ بھاری فیسیں دو نمبر کی دوائیں اور ناز و نخرے غریب جائے تو کہاں جائے کیا یہی تبدیلی ہے!