ضلع بٹگرام میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے،ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ظالم تاجروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، ظالم تاجروں نے حدیں پار کر دی ہیں، ایل پی جی فروخت کرنے والے اپنی من مانی کر رہے ہیں، دس روپئے کا ماسک پچاس میں فروخت ہو رہا ہے، اور اشیائے صرف کو من مانے نرخوں پر فرخت کیا جا رہا ہےان خیالات کا اظہار عثمان شیرازی آف اغز بانڈہ نے اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام بے روزگار ہیں اور لا ک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہیں دوسری طرف تاجروں نے بٹگرام میں لوٹ کا بازار گرم کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کا قلع قمع کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *