حکومت ناقص پالیسیوں اور مہنگائی کی کند چھری سے ہمیں ذبح کر رہی ہے، بٹگرام میں سلاٹر ہائوس ایک مسئلہ، قصائیوں نے چھریا تیز کر دی , مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے اور من مانے ریٹ پر بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، قصائی نتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹ پر گوشت فروخت کرنے سے گریزاں ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء گلبار سید عرف عثمان شیرازی نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بٹگرام میںتازہ اور معیاری گوشت ناپید ہے ۔ مہنگائی اتنی کردی گئی ہے کہ گوشت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔ بیمار اور لاغر جانوروں کا بہت مہنگا ملتا ہے ۔حکومت سے وابستہ تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ کورونا کے ستائے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے ۔جودہ حکومت سے کوئی امید رکھنا خود کو دھوکہ میں رکھنے والی بات ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری فلاح کیلئے کوئی کام نہیں کیا ۔ بازار میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔ غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ کھانے پینے کے اشیاء اور دیگر اشیائے ڈرف کے من مانے نرخ مقرر ہیں اور ھر دکاندار اپنی مرضی کر رہا ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی میں کمی کریں تاکہ عام آدمی بھی پرسکون زندگی گزارنے کے قابل ہوسکے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *