احساس ایمرجنسی پروگرام کو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں پاکستان میں قانونی طور پر مقیم غریب افغان مہاجرین کو بھی شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کالج دوراہا مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے اسلام الدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین جو مستحق ہیں ان کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے۔ یہ انسانیت کا تقاضا ہے۔ احساس ایمرجنسی پروگرام کو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے اور غربت کے خاتمے کیلئے یہ ایک اہم قدم ہے۔ اس پروگرام میں اگر افغان مہاجرین کو بھی شامل کیا جائے تکہ وہ بھی اس سے مستفید ہوں اس اقدام سے ملک کی نیک نامی ہوگی اورمستحق افغان مہاجرین کی بھی کفالت ہوگی۔