پاکستان نے پڑوسی ملک کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشینیں اور دیگر سامان فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امداد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی کے تحت کی گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے خیراتی ادارے “ایدھی فاؤنڈیشن” کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایدھی رضا کاروں کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔

 اس وقت بھارت کورونا کی بد ترین لہر کا شکار ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کورونا کے تین لاکھ 46 ہزار نئے کیسز اور 2600 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *