بلوچستان کے علاقے زیارت کے دورے کے موقع پر قائد اعظم ریزیڈنسی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال اور اس کی رفتار بڑھے گی اور جو ‘اگلی حکومت جو ہماری آئے گی اس میں پاکستان اور تیزی سے اوپر جائے گا’۔
ان کے مطابق گذشتہ برس حکومت 0.5 فیصد سے ترقی کررہی تھی، جس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ ایک بڑے مشکل وقت سے ہمارا ملک نکل رہا ہے، ہمارے جو مخالف ہیں انھوں نے پہلے سے شور مچا دیا تھا کہ حکومت ناکام ہو گئی، وہ چاہتے تھے کہ حکومت ناکام ہو جائے کیونکہ حکومت اگر اس معاشی بحران سے پاکستان کو نکال دیتی تو ان کی سیاسی دکانیں بند ہو جانی تھیں لہٰذا ساری قوم کو انھوں نے دو ڈھائی سال تک کہا کہ پاکستان تباہ ہو گیا