پورے ملک میں ایل این جی،سوئی گیس اور فرنس آئل کی ایک ساتھ کمی کے باعث ایک ساتھ بجلی اورگیس کا بحران پیدا ہونےکا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بجلی اورگیس  بحران کے خدشات پر حقائق سامنے رکھےگئے۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ سال حکومت کہتی رہی کہ مسلم لیگ ن نے زیادہ گیس کے معاہدے کردیے تھے جس کی  ملکی پاور سیکٹر کی طلب ہی نہیں تھی۔

اب حکومت کا مؤقف ہے کہ ن لیگ نے زیادہ بجلی کے پاورپلانٹ لگا دیے ہیں جس کی طلب پوری کرنے کے لیے مطلوبہ مقدار میں گیس ہی نہیں ہے ۔

دریں اثناء

گیس اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پ روفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے عوام کو تسلی دی ہے کہ اگر ایل این جی ٹرمینل بند کرنا پڑا تو اس کے متبادل انتظامات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرنے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاورکے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بندش کی صورت میں دوسرے پاور پلانٹس چلاکر لوڈشیڈنگ کم سے کم کریں گے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *