وزیراعظم عمران خان نے  معاشرے میں منشیات  خصوصا  نوجوان نسل  کے حوالے سے منشیات کے رجحان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں، منشیات کے حوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسدادِ منشیات کے لئے کی جانے والی کوششیں اور اقدامات ناکافی ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارنیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی  اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیر نارکوٹکس کنٹرول بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین،  وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت  متعلقہ افسران  نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران  وزیراعظم عمران خان نے  ہدایت کی کہ منشیات کے ناسور سے نمٹنے کے لیے موجودہ اینٹی نارکوٹکس قوانین کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان قوانین کی عمل داری کو مزید موثر بنایا جا سکے،منشیات کی پیداوار  کی روک تھام، خرید وفرخت اور استعمال پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *