اپنے بیان میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے بانی مولانا الیاس شیخ الہند مولانا محمود حسن کے شاگردوں میں سے تھے۔ انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جدو جہد دینی و عملی اعتبار سے مفید رہی ہے۔