مری میں برفباری کےباعث درجنوں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئی ہیں جبکہ جی پی او چوک پر ٹریفک بری طرح متاثر ہے  ، ٹریفک پولیس کے مطابق مری میں صرف 35 سو گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش جبکہ 60 ہزار سے زائد گاڑیاں موجود ہیں ۔ 

نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق  مری میں برفباری کے باعث سیاح ہوٹل کے کمروں تک محدود  ہیں , دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے تک مزید برفباری کا امکان ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح موجود ہیں ، رات گئے تک 60 ہزار 560 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ مری میں صرف 35سو گاڑیوں کی  پارکنگ کی گنجائش ہے ،  ٹریفک پولیس اب تک برفباری کے دوران  700  سے زائد سیاحوں کو  مدد فراہم کر چکی ہے  جبکہ فی ٹو ٹرک سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *