وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ، پالیسی پر کام 2014 میں شروع ہوا  ، 9 سال بعد منظوری ملی ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی تاریخ کی پلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی  ، وفاقی  وزیر اطلاعات فواد چودھری نے معید یوسف کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ  پہلی بار قومی سلامتی کومعاشی صورتحال سےجوڑاگیاہے،  قومی سلامتی کی پالیسی کاسب سےاہم نقطہ عام آدمی کوتحفظ فراہم کرناہے، پالیسی کےذریعے عام آدمی کےتحفظ کویقینی بنایاجائےگا،  عام آدمی کےتحفظ تک ملکی سکیورٹی کوخطرہ لاحق ہوگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ  قومی سلامتی کی پالیسی بننےمیں 9 سال لگے، قومی سلامتی کی پالیسی نہایت جامع ہے،  کابینہ کویوریا کی پیداوار پر بریفنگ دی گئی، قومی سلامتی کیساتھ فوڈسکیورٹی وابستہ ہے،۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *