بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز نے بتایا ہے کہ ملک میں سماجی بہبود میں کمزوریاں دور کرنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی حکومت کے بجٹ سے 3 ارب یوآن (تقریبا 47 کروڑ 54 لاکھ امریکی ڈالرز)مہیا کئے گئے ہیں۔ قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن نے کہا ہے کہ یہ رقم بچوں کی فلاح و بہبود، بے گھر افراد کی مدد، معذور افراد کی بحالی اور دیکھ بھال کے علاوہ بزرگوں کی خدمات، جنازے اور ذہنی صحت کی فلاح و بہبود سے متعلق 261 منصوبوں کی اعانت پر خرچ کی جائے گی۔
کمیشن کے مطابق حالیہ برسوں میں ان منصوبوں بارے مزید سرکاری سرمایہ کاری کی گئی جن کا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبود کو بہتر بنانا تھا۔ یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ سماجی بہبود میں کمزوریوں سے نمٹنے والے منصوبوں میں رواں سال مرکزی حکومت کی سرمایہ کاری 2021 کے مقابلے میں 20 کروڑ یوآن زائد ہے جس سے خصوصی گروہوں کو خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔