وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنے والے تمام رکن ممالک کے وفود کا خیر مقدم کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا “میں او آئی سی رکن ممالک سےتشریف لانےوالےوزرائے خارجہ و وفود،مبصرین،شراکت داروں اور عالمی تنظیموں کا اسلام آباد میں او آئی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں۔”اتحاد،عدل اور ترقی“کےجامع عنوان کےتحت او آئی سی کی وزرائےخارجہ کونسل وسیع ترمشاورتی عمل سے گزرےگی۔آپ کی موجودگی اہلِ پاکستان کیلئےباعثِ اعزازہے۔”