اسلام آباد: ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔
نیو نیوز کے مطابق صدارتی ریفرنس کے مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ۔ ،صدر مملکت کی منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائے گا۔
قبل ازیں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ہدایت پر سمری وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کی تھی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ریفرنس کی منظوری کے لیے سرکولیشن سمری وفاقی وزرا کو ارسال کی ۔ ریفرنس کل عدالت عظمیٰ میں دائر کیا جائے گا