چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے میں گیٹ نمبر 4کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے، میری اردو زبان پر تنقید کرنے والے اور مجھے زبان سیکھانے والے وزیراعظم پہلے اپنے بچوں کو اردو سیکھائیں جبکہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق برے القابات کہنا وزیراعظم کے شایان شان نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے والے نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دیں جبکہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کی کوئی فکر نہیں۔ شہباز شریف پر بوٹ پالش کا الزام لگاتے ہیں لیکن عمران خان نے تو پورا کا پورا پالش ہی ختم کر دیا ہے، سازش کا الزام لگانے والا عمران خان خود بہت سازش کرنے والا ہے۔