وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں گینگ آف تھری جیل کے پیچھے ہوں۔

پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک محبت اقتدار اور دوسری غریب کی ہوتی ہے، انہوں نے کرنل قذافی، صدام حسین، اسامہ بن لادن کا مال نہیں چھوڑا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں مختصر تقریر کرنے والا لیڈر ہوں،  میں سمارٹ، سویٹ اینڈ شارٹ پر یقین رکھتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چور اور ڈاکو ہیں انہوں نے صدر صدام کا مال نہیں چھوڑا، عوام چاہتے ہیں کہ نوازشریف ،شہبازشریف اور آصف زرداری جیل کے پیچھے ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار سے نہیں عوام سے محبت ہے، عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ان ڈاکووں سے نجات چاہتے ہیں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *