ماسکو(صداۓ روس)
روس کے سرکاری میڈیا Avto Radio نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ فعال طور پر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے. روس کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی حکومت خطے میں امریکی پالیسیوں پر واضح تنقید کرنے اور پاکستان کو امریکی اثر و رسوخ سے دور کرنے پر پاکستانی وزیر اعظم سے خوش نہیں ہے۔ ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے مطابق، روسی ریاست سے منسلک میڈیا رپورٹ کرتا ہے کہ پاکستان میں ’حکومت کی تبدیلی کا آپریشن جاری ہے۔ امریکہ عمران خان کی زیر قیادت پاکستانی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے سرگرم ہے۔ امریکی حکومت خطے میں امریکی پالیسیوں پر واضح تنقید کرنے اور پاکستان کو امریکی اثر و رسوخ سے دور کرنے پر پاکستانی وزیر اعظم سے خوش نہیں ہے۔ یہاں تذکرہ کرنا مناسب ہے کہ جنوبی ایشیا انڈیکس جنوبی ایشیا کے اعداد و شمار اور معلومات بتاتا ہے جس میں معیشت، کھیل، سیاست، سفارت کاری، دفاع اور پورے جنوبی ایشیا میں سیاست کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کو مغربی اور امریکی مفادات کے مطابق کام نہ کرنے پر سزا دینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے. روس اور یوکرین کی صورت حال پر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے وزیر اعظم عمران خان پر زور دیا تھا کہ وہ روس کے یوکرین میں جاری فوجی آپریشن کی مذمت کریں اور پاکستان کی پوزیشن واضح کریں. جبکہ اس کے رد عمل میں وزیر اعظم عمران خان نے روس کے اس فوجی آپریشن کو تنازعہ کہتے ہوئے بات چیت اور ڈپلومیسی سے کام لینے کا کہا تھا. وزیر اعظم عمران خان کے مطابق انھیں 22 یورپی ممالک کی جانب سے خطوط موصول جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان روس کی مذمت کرتے ہوئے روس یوکرین بحران میں مغرب کی حمیت کریں اور روس کی مخالفت کریں. جس کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں غیر جانب دار رہے گا، اور کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے. پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اس کی پالیسی بھی آزاد رہے