وزارت قانون کا قلمدان سنبھالتے ہی فواد چودھری نے بڑا ایکشن لے لیا اور حکومت کے خلاف مبینہ عالمی سازش سے متعلق کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی، لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے درجنوں لیگل افسران کو بھی تبدیل کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیشن حکومت کی تبدیلی اور تحریک جیسے عوامل کا جائزہ لے گا اور اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے گا۔ پراسیکیوشن افسران کو بھی فرائض منصبی بہترانداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزارت قانون میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ لاہور کی عدالت سے مسلم لیگ ن کی قیادت کی ضمانتیں خارج کروانے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔