پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ  عمران خان کی انا پاکستان کےآئین سے بھی بڑی ہوگئی ہے،  آئین کو آج ذبح کیا گیا، ڈپٹی سپیکر نے  بے شرمی کے ساتھ کارروائی معطل کی، پنجاب میں سپیکر نے اے سی بند کروادیے جس کی وجہ سے خواتین بیہوش ہوگئیں، شکر ہے کہ میں اپنے عہدے سے تو فارغ ہوا لیکن آئین پاکستان کے ساتھ غداری نہیں کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ  شہباز انتہائی غصے میں نظر آئے، انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ  آج غصے میں ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ سپر پاور کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، آج پاکستان کے آئین کو ذبح کردیا گیا، یہ شخص خود کو سمجھتا کیا ہے، یہ کہاں سے آیا ہے، اس کی انا آئین پاکستان سے بڑی ہوگئی ہے؟ہم نے شرافت سے آئین و قانون کے تحت قومی اسمبلی کے اندر اپنی عددی اکثریت ثابت کی لیکن کتنی ڈھٹائی اور بے شرمی سے ڈپٹی سپیکر نے کارروائی معطل کردی۔ اس آدمی نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے، یہ پاکستان کے سفارتی  تعلقات کے ساتھ دشمنی کر رہا ہے، یہ یورپی یونین کو دھمکاتا ہے جس سے ہمارے اربوں کے تجارتی تعلقات ہیں

انہوں نے مزید کہا شکر کرتا ہوں کہ اپنے عہدے سے فارغ ہوگیا لیکن آئین پاکستان کے ساتھ غداری کا مرتکب نہیں ہوا، علیم خان ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر اپنے ضمیر کی آواز پر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔  پنجاب اسمبلی کے سپیکر پرویز الہٰی نے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، ہماری خواتین بیہوش ہوگئیں، واش روم کا پانی ،اسمبلی کے اے سی بند کردیے گئے، کیا یہ ہیں آپ کی اخلاقیات کہ روزہ دار خواتین کن حالات میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آج آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، انہوں نے ایسا تماشہ بنادیا ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *