ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کی کرسی سنبھال لی اور تحریک عدم اعتماد پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کرنے کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اپنا اجلاس شروع کر دیا جس دوران قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اس دوران سپیکر کی کرسی پر براجمان ہو گئے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں مرتضیٰ جاوید عباسی نے پینل آف چیئر کا اعلان کر دیا ۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔