قوم کے نام پیغام میں عمران خان نے مزید کہا کہ انھوں نے بیرونی مداخلت سے حکومت گرانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’عوام فیصلہ کرے، بیرونی سازش سے پیسوں کی بوریوں سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہ کیا جائے۔ وہ لوگ جو سارے اچکن سلوا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے لوگوں کو خریدنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے یہ سارا پیسہ اب ضائع ہوگا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’جن لوگوں نے یہ پیسہ لیا ہے میں آپ سب کو کہتا ہوں ابھی بھی کوئی ثواب کما لیں، کوئی پناہ گاہ پر لگا دیں اور یتیم خانہ کھول دیں۔ کوئی غریبوں میں پیسہ تقسیم کر دیں۔

’اور میں اپنی قوم کو آج کہتا ہوں کہ آپ الیکشنز کی تیاری کریں۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے۔ کسی باہر کی قوت کسی کرپٹ لوگوں نے فیصلہ نہیں کرنا کہ اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا (بلکہ) آپ کو فیصلہ کرنا ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’صدر کو ایڈوائس جانے کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور پھر آگے جو بھی عمل ہے اگلے انتخابات کا یا عبوری حکومت کا وہ اب شروع ہوجائے گا۔ اپنی قوم کو مبارک دیتا ہوں اور اللہ کا شکر اداکرتا ہوں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *