سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پانچ صفر سے قومی اسمبلی بحال کرنے کا فیصلہ دیے جانے کو وفاقی وزیر اطلاعات  اور وزیر قانون فواد چوہدری نے بدقسمت فیصلہ قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ” اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے،  فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ،ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔”

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی ہے ۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے  وزیر اعظم کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کو غیر آئینی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔ عدالت نے صدر کے عبوری حکومت کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ 

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *