مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے عوام کی خواہشوں کی ترجمانی کی اور عدلیہ کی آزادی کو چار چاند لگادیے، متحدہ اپوزیشن نے بہت بڑا معرکہ سر کرلیا ہے۔
عدالت کے بڑے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کیں، عدالتِ عظمیٰ نے ایسا فیصلہ دیا جس سے نہ صرف پاکستان کا آئین بلکہ پاکستان بچ گیا، عدالتِ عظمیٰ نے یہ فیصلہ دے کر اپنے وقار اور اپنی آزادی کو چار چاند لگائے ہیں، ہم عدالت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے متفقہ فیصلہ دے کر پاکستان کے عوام کی خواہشات کی عکاسی کی اور پارلیمان کی خود مختاری کو مضبوط کیا اور آئین کے تقدس کو بحال کیا۔