متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل (بروز پیر) کو ہوگا۔ 

“جیو نیوز “کے مطابق  قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل (بروز پیر) کو ہوگا جبکہ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دوپہر 2 بجے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ وزارت عظمیٰ کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 3 بجے تک مکمل کی جائے گی اور نئے وزیر اعظم کا انتخاب مورخہ 11 اپریل بروز پیر ہوگا۔بعدازاں ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *