) وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط مختلف اہم شخصیات کے ساتھ شیئر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے  اجلاس میںدھمکی آمیز خط کو ملک کی اہم شخصیات کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھمکی آمیز خط  چیف جسٹس آف پاکستان،سپیکر قومی اسمبلی  اور آرمی چیف کو دکھایا جائے گا۔ چیئر مین سینیٹ اور  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے بھی شیئر کیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ یہ خط آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سربمہر کردیا گیا تھا جس کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کھولا گیا ہے اور اسے سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کو یہ خط توہین عدالت کی کارروائی سے بچنے کیلئے دیا گیا ہے۔ انہوں نے تاحال سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اس لیے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی  ہوسکتی ہے لیکن خط کے بعد وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ انہوں نے خط دیکھ لیا تھا اس لیے ووٹنگ نہیں کرائی۔ اسی خط کو بنیاد بنا کر وہ اجلاس ملتوی بھی کرسکتے ہیں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *