شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے پہلا شکوہ کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما  اورسابق میئر کراچی وسیم اختر  نے شکوہ کیا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا  اسی لیے شہباز شریف وزیر اعظم بنے،  آج جو محفل سجی وہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے سجی، شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کیا ، ان کے خطاب میں معاہدے کا اعلان ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شکوہ ہے کہ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کراچی پیکج کا ذکر کیوں نہیں کیا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *