پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیاہے ، قومی اسمبلی میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجنی شروع ہو گئیں ہیں تاکہ تمام اراکین اسبملی ہال میں جمع ہو جائیں جس کے بعد ووٹنگ کا عمل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت جاری تھا کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو اظہار خیال کی دعوت دی، شاہ محمود قریشی نے تقریر کی اور ان کی گفتگو کے اختتام پر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے اور ’’ آزادی آزادی‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ہال سے باہر چلے گئے، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی جیسے ہی اٹھ کر جانے لگے تو قائم مقام سپیکر نے بھی اجلاس کی صدارت چھوڑتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں اس سارے عمل کا حصہ بنوں۔ قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کی اور تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *