وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات ہماری توقعات سے کہیں زیادہ گھمبیر، لنگر خانوں کو نہیں چلایا جاسکتا، حکومت کا اصل کام روزگار کی فراہمی ہے۔
شہبازشریف نے سینئر صحافیوں کو دیئے گئے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹر اجازت دینگے پھر نواز شریف پاکستان آئیں گے، مجھے معاشی ماہرین اور کاروباری طبقے نے صاف صاف کہا ہے کہ نیب کے ساتھ معیشت نہیں چل سکتی، ہم کوشش کرینگے کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، ہمیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ پڑے، حکومت کا اصل کام روزگار کی فراہمی ہے، لنگر خانوں کو نہیں چلایا جاسکتا، جس نے لنگر خانے بنانے ہیں وہ حکومت میں نہ آئے۔