مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے اپنے والد پرویز الٰہی پر تشددکرنے والوں کو چیلنج دے دیا ۔پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں سپیکر پرویز الٰہی پر حملہ کیا گیا جس سے ان کا بازو ٹوٹ گیا ۔ اس صورتحال کے بعد ان کے بیٹے مونس الٰہی فوری طور پر پنجاب اسمبلی پہنچ جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بزرگ پر سہیل بٹ نے حملہ کیا ، ان گلوبٹوں سے کہتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو مجھ سے آ کر لڑو۔مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے ن لیگ کی اصلیت، خود تشدد کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی بھی ہنگامہ آرائی کے نرغے میں آگئے، پرویز الہٰی ایوان میں تشدد سے زخمی ہوگئے۔  زخمی پرویزالہٰی کے ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *