چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ لینا ثابت ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا، جو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آج صبح پڑھ کر سنا دیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ موصول ہوئی۔الیکشن کمیشن نے ووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دیدی۔javascript:false

الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈ ز لیے ہیں ، اکاﺅنٹ چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے ، پی ٹی آئی چیئرمین نے فارم ون جمع کروایا جو غلط ت تھا، پارٹی اکاﺅنٹس سے متعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے ، پی ٹی آئی کو بین الاقوامی ممالک سے عطیات موصول ہوئے ، پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکی شہریوں سے فنڈ موصول ہوئے ، پی ٹی آئی کو 351 غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈز موصول ہوئے ، پی تی آئی کو امریکی شہری سے بھی عطیات ملے پی ٹی آئی کو امریکہ میں مقیم بھارتی شہری رومیتا شیٹھی سے 13 ہزار 750 ڈالر ملے، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا جاتاہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ دفنڈ ضبط کیئے جائیں ، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ آئین کے آرٹیکل 17 کے زمرے میں آ تاہے۔

پی ٹی آئی نے عارف نقوی کی کمپنی ووٹن کرکٹ سے ممنوعہ فنڈنگ لی ، عارف نقوی کی کمپنی سے 21 لاکھ 21 ہزار 500 امریکی ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی گئی ، پی ٹی آئی نے یو اے ی کمپنی برسٹل ، انجینئرنگ سروسز سے40 ہزار 965 ڈالر ممنوعہ فڈنگ لی ، پی ٹی آئی نے آسٹریلیا کی کمپنی سے بھی ممنوعہ فنڈنگ لی ۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 13 اکاونٹس بتانے میں ناکام رہی، غیر ملکی فنڈنگ میں 34 غیر ملکیوں اور 351کمپنیوں   سے ڈونیشن لیئے گئے ،پی ٹی آئی کو امریکہ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اورکینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ بھی ممنوعہ ہے، پی ٹی آئی نے 8 اکاونٹس کوتسلیم کیااور 13 اکاونٹس پوشیدہ رکھے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس بھی جاری کر دیاہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔ پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی سے فنڈنگ لی۔ پی ٹی آئی نے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے فنڈز ضبط کرلیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *