امریکی فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور صرف ایک مہینے میں 4 فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ پینٹاگون کے لیے ایک تشویشناک اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے الاسکا میں ایک فوجی اڈے پر چار امریکی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔ امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے چار فوجیوں نے گزشتہ مہینے الاسکا میں ایک فوجی اڈے پر خودکشی کرلی۔
ویب سائٹ “ملٹری” کے مطابق اعداد و شمار خاصے خراب ہیں کیونکہ فوجی منصوبہ سازوں اور قانون سازوں نے وہاں دور دراز کے علاقوں میں امریکی اڈوں پر فوجیوں کی ذہنی صحت و سلامتی کی سطح کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس سے قبل الاسکا میں 6 امریکی فوجیوں کی خودکشی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی حکام نے بحران سے نمٹنے کے لیے ذہنی صحت و سلامتی کی لازمی جانچ سمیت کئی اقدامات انجام دیئے ہیں لیکن فوجیوں میں خود کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد امریکی فوجیوں کے مطابق الاسکا میں ان فوجیوں کی خودکشی کا معاملہ زیر تفتیش ہے۔