روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے روس کو “توڑنے” کی کوشش کرنے پر مغرب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یوکرین میں ان کے حملے کا مقصد “روسی عوام کو متحد کرنا” ہے۔ پیوٹن نے “تاریخی روس” کا تصور استعمال کرتے ہوئے یہ استدلال کیا ہے کہ یوکرینی اور روسی ایک لوگ ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ روس کے “جیو پولیٹیکل مخالفین تاریخی روس کو توڑنا چاہتے ہیں. “تقسیم کرو اور فتح کرو، یہی وہ چیز ہے جسے وہ ہمیشہ پورا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارا مقصد دوسرا ہے، ہم روسی لوگوں کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔”