امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست ملک کے لیے دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں دونوں عالمی استعمار کے ایجنٹ ہیں نا اہل افراد کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو غلام بنایا غریب،غریب تر اور امیر، امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے میری قوم کے منہ سے نوالہ چھینا،بچوں کو تعلیم سے محروم کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم،صوبہ خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابرہیم اور ضلعی امیر غلام رسول نے بھی خطاب کیا۔