مرکزی بینک سے جاری سرکلر کے مطابق بینکوں پرپابندی کے باعث کریڈٹ کارڈزکی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ سے کی جارہی تھیں تاہم اب کریڈٹ کارڈہولڈرزکوبیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالرخریدنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
سرکلر کے مطابق اب کریڈٹ کارڈزکی سیٹلمنٹ31جولائی تک انٹربینک کاؤنٹرسے کی جاسکتی ہے،انٹربینک ریٹ سے انٹرنیشنل پیمنٹس کی اجازت آج سے2ماہ کیلئے دی گئی ہے۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ آئے گا،اب انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ہوگی۔
کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ فیصلے سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگا۔