ملک کے ممتاز شاعر اور ناول نگار ممتاز ناول نگار اختر رضا سلیمی کی کتاب جندر کو پشاور یونیورسٹی بی ایس اردو کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اختررضا سلیمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس سے قبل ترکی کی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں بھی اس کتاب کو نصاب کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اختر رضا سلیمی ملک کے معروف شاعر اور ناول نگار ہیں ، جندر ان کا مشہور ناول ہے جو بین الاقوامی طور پر مشہور ہے۔ جندر کے علاوہ اختر رضا سلیمی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں جاگے ہیں خواب میں، خواب دان، خوشبو مرے ساتھ چل پڑی، ارتفاع اور اختراع شامل ہےان کی تازہ تصنیف اردو ادب میں ایک نیا ناول لواخ ہے