پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ایک دستاویزاتی نظام رائج کر دیا ہے ، افغانستان کے شہریوں کو بھی اب بارڈر پار کرنے کے لئے پاسپورٹ دکھانا ہو گا،نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بارڈر پر پاسپورٹ پر کامیابی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، چمن پاسپورٹ آفس میں تقریباً 1000ٹوکن جاری کیے گئے اور 200پاسپورٹ ڈیلیور کیے گئے ہیں۔