اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 14 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے میں چینی باشندہ قتل جبکہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ گولڑہ کی حدود میں مسلح ڈاکو علی الصبح ہارون نامی چینی شہری کے گھر میں داخل ہوئے، دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے ہارون پر فائرنگ کردی اور گولی ان کے پیٹ میں لگی، فائرنگ سے ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔ ہارون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز ہسپتال میں چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔‘ مقتول ہارون بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے۔ چینی شہری کی نمازِ جنازہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ادا کردی گئی ۔ 

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *