فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے نان فائلرز کو آخری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے نام پر رجسٹرڈ سم کارڈز اور بجلی و گیس کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نان فائلرز کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ”آپ کو سیکشن 114بی کے تحت یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ریٹرن فائل کریں۔“
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ”ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع اور ان کے نام پر رجسٹرڈ سم کارڈزبلاک کر دیئے جائیں گے۔“ذرائع کے مطابق ایف بی آر نان فائلرز کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی طف سے انکم ٹیکس جنرل آرڈر رواں ماہ جاری کیا جائے گا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *