سعودی باشندے نے غیرملکی کا ڈھائی کروڑروپےسے زائد کا قرضہ معاف کردیا
IOS Dailypakistan app
Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک سعودی باشندے نے مصری تارکِ وطن کو ساڑھے تین لاکھ ریال (2 کروڑ 62 لاکھ پاکستانی روپے) کا قرضہ معاف کرد

مقروض قرضے کا بھگتان کیے بغیر روپوش ہوگیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔قائرہ میں مقامی میڈیا نے بتایا کہ مقروض کی بیٹی نے قرض خواہ سے استدعا کی تھی کہ قرضہ معاف کردیا جائے۔

ایک سعودی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ معاملہ چند برس قبل شروع ہوا تھا جب ایک عرب (مصری) تارکِ وطن سے کار کا حادثہ ہوا تھا جس میں اردن کا ایک شخص جاں بحق اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوئے تھے۔سعودی کفیل سفاق الشماری نے متاثرہ خاندان کو دیت کی رقم بھی ادا کی اور زخمیوں کا علاج بھی کروایا۔ طے پایا تھا کہ مصری اجیر بعد میں یہ رقم ادا اپنے آجر کو ادا کردے گا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *