پیاز کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیاز کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ایک عام پاکستانی کے لیے مہنگائی کی بلند شرح کے زمانے میں پیاز خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔

پیاز کی قیمت میں اضافے کی وجہ مقامی طور پر اس کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ پیاز کی تجارت سے وابستہ افراد کے مطابق اس کی کھیت سے منڈی میں سپلائی معمول کے مطابق ہے۔

اُن کے مطابق ملک میں پیاز کی قیمت میں اضافے کی وجہ پڑوسی ملک انڈیا کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی ہے تاکہ انڈیا کی مقامی مارکیٹ میں پیاز کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انڈیا کی پیاز کی برآمد پر پابندی نے پاکستان میں پیاز کی قیمت کو متاثر کیا ہے اور اس کی قیمت مقامی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ڈیڑھ سو روپے فی کلو سے بڑھ کر ڈھائی سو روپے فی کلو جبکہ چند شہروں میں 270 روپے تک تجاوز کر چکی ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *