محکمہ صحت پنجاب نے 4 مختلف کمپنیوں کے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نےڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سےان سیرپس کو غیر معیاری قرار دینے کے بعد ان کی استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سیرپس کے تیاری میں غیر معیاری ایتھینول کا استعمال پایا گیا، غیر معیاری  سیرپس کا زیادہ تر استعمال الرجی، گلے کی خرابی، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ہوتا ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے غیر معیاری قرار دیئے گئے سیرپس میں پی ڈی ایچ فارماسوٹیکل، راضی تھیراپیوٹکس، سیزا انٹرنیشنل، فلوریکس فارما اور سپیکٹرم لیبارٹریز کے تیار کردہ ایلرفین، زیویرال، ٹیکسال ڈی ایم، ویرول، ٹوریکس، ایستھانیل، برونیل اور سپیکزائن شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو غیر معیاری  سیرپس کو قبضے میں لینے، میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر ان سیرپس کی فروخت  ہر گز نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *