انتخابی عملے اور سامان کی بحفاظت الیکشن کمیشن واپسی تک سکیورٹی موجود رہے گی: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی موجود رہے گی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’الیکشن 2024 کے پہلے مرحلے پولنگ کا عمل پر امن طور پر مکمل ہوگیا ہے۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر بدستور موجود رہی گی۔‘

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ’انتخابی عملے اور سامان کی بحفاظت الیکشن کمیشن واپسی تک اسلام آباد پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیتے رہیں گے۔‘

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے فرائض سر انجام دینے والے تمام افسران، جوان، خواتین اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہا۔‘

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *