الیکشن کے دن موبائل و ڈیٹا سروسز کی بندش آزادی اظہار رائے کے حق پر حملہ ہے: ایمنٹسی انٹرنیشل
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا نے پاکستان میں انتخابات کے روز موبائل و ڈیٹا سروسز کی بندش کو عوام کے آزادی اظہار رائے اور پرامن اجتماع کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات کے دن ٹیلی کمیونیکیشن اور موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا فیصلہ آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کے حقوق پر ایک دو ٹوک حملہ ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے انٹرنیٹ تک رسائی پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔