نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں ایک پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا جہاں ان سے موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق سوال کیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے صحافی نے سوال کیا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس بند ہے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ موبائل فون سروس بند ہونے سے کیا مشکلات آ رہی ہیں ان کا اندازہ ہے۔ ٹرن آوٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

اس سے قبل نگران وزیراعظم جی سکس میں قائم پولنگ سٹیشن پہنچے تو وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پریزائیڈنگ افسر سمیت متعلقہ حکام نے انہیں پولنگ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *