غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع مانسہرہ کی دو قومی نشستوں میں سے ایک نشست پر  تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ گستاسپ خان نے وزیر اعظم کے امیدوار اور  مسلم لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اپنے نام کر لی ۔ جبکہ ایک نشست مسلم لیگ کے سردار محمد یوسف نے جیت لی۔ ضلع مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 15پر 15امیدواروں کے مابین انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
جہاں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان نے اپنے مدمقابل حریف سابق سہ بار کے وزیر اعظم اور حالیہ انتخابات کے بعد وزیر اعظم کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے مقابلے میں 105249ووٹ حاصل کئے جبکہ اس حلقہ سے میاں محمد نواز شریف 80382ووٹ حاصل کر سکے۔ حلقہ این اے 15مانسہرہ کے 550پولنگ اسٹیشنز پر645049ووٹو ں میں سے344125مرد اور 300294خواتین ووٹوں میں سے کل247600ووٹ پول ہوئے۔140288مرد اور107312خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور38.38فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں سے9082ووٹ مسترد کئے گئے۔ حلقہ این اے 15مانسہرہ سے آزاد امیدوار بابر خان794،پاکستان نظریاتی پارٹی کے رستم خان15،پاکستان پیپلز پارٹی کے زر گل خان5440،آزاد امیدوار سفیر احمد 503،آزاد امیدوار سنایا سبیل3302،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صالح محمد280،تحریک لبیک پاکستان کے طاہر ریاض4423،ہزارہ قومی محاذ کے عامر شہزاد209،آزاد امیدوار عنبرین فیض شیراز444،آزاد امیدوارمحمد ارشاد352،جماعت اسلامی کے محمد خالد4124،آزاد امیدوار محمد ہارون3070،اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مفتی کفایت اللہ 29931ووٹ حاصل کر سکے۔
اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان نے سابق سہ بار کے وزیر اعظم اور موجودہ وزیر اعظم کے امیدوار میاں محمد نواز شریف سے 24867ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔ ضلع مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 14پر 8امیدواروں کے مابین ہونے والے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یوسف نے 115544ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمران سلیم 103333ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔ حلقہ این اے 14مانسہرہ کے 443 پولنگ اسٹیشنز پر582844ووٹو ں میں سے312883مرد اور 269961خواتین ووٹوں میں سے کل206941ووٹ پول ہوئے۔ 152318مرد اور 108623خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور44.77فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں سے7022ووٹ مسترد کئے گئے۔ حلقہ این اے 14مانسہرہ سے تحریک لبیک پاکستان کے حبیب المالک خان5705ووٹ،پاکستان نظریاتی پارٹی کے رستم خان685ووٹ،آزاد امیدوار سید آفتاب حسین کاظمی3068ووٹ،جماعت اسلامی پاکستان کے سید طارق حسین شاہ شیرازی8116ووٹ، آزاد امیدوار عبدالسلام مغل3659ووٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد شجاع خان13809ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سردار محمد یوسف 12211 ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *