خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گورنر ہاوس پشاور میں وزیر اعلیٰ کے حلف اٹھانے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سےعہدے کا حلف لیا۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں گورنر خیبر پختونخوا کے سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کے تحت علی امین گنڈاپور کی حلف برداری تقریب کی سمری پر گورنر غلام علی نے دستخط کر دیئے ہیں

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *