صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات جمع کرادیے گئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدارتی انتخاب کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق آصف زرداری کے تجویز کنندہ مراد علی شاہ جبکہ ناصر حسین شاہ تائید کنندہ ہیں۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخاب کے لیے محمود خان اچکزئی کے کاغذات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے۔

محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے۔

علاوہ ازیں عبدالقدوس اعوان نے بھی آزاد حیثیت سے صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

قبل ازیں صدارتی الیکشن کے لیے آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جمع کروادیے گئے تھے۔

آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے رہنما پیپلزپارٹی فاروق ایچ نائیک اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *