پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا الیکشن غیرقانونی ہے، شہباز شریف فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ فارم 45 کے مطابق رکن اسمبلی آتے تو ہمارے 180 اراکین ہوتے۔ حکمران اتحاد کے چہرے دیکھ لیں اترے ہوئے ہیں، آپ کو ان کے چہروں سے ڈر اور خوف نظر آئے گا۔ 

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور میں نے اس ہاؤس میں نقطہ اٹھایا کہ یہ ہاؤس مکمل نہیں، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اور آج وزیراعظم کا الیکشن غیرقانونی ہے۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوتے وقت ہم نے اپنی مخصوص نشستوں کا مطالبہ کیا، سپیکر راجہ پرویز اشرف نے الیکشن روکنے سے انکار کیا

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *