سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا اور عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
قبل ازیں سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں وزرات عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کا مقابلہ کیا تھا لیکن ناکامی ہوئی تھی۔